Mokarram Faiz
چاند سے پیارا چہرہ ہے تیرا
سورج سے روشن جلوہ ہے تیرا
پھولوں سے میٹھے باتیں ہیں تیری
رحمت کا سایہ رحمت ہے تیری
سب پر ہے تیرا احسان نبی ﷺ
دنیا میں لائے قرآن نبی ﷺ
مشکل میں کام آتے ہیں آقا
تیرے ہی دم سے جنت ہے روشن
رحمت کے پیکر محبوب خدا ﷺ
مرحبا، مرحبا یا رسول اللہ ﷺ