یہ ہنر با کمال دیکھوں گا۔
یہ ہنر با کمال دیکھوں گا۔
جب وہ کھولے گی بال دیکھوں گا ۔
💖
چاند سے رخ پے شبنمی بوندیں۔
حسن میں بے مثال دیکھوں گا۔
💖
چین مجھ کو نہیں جدائی میں۔
پھر بھی دل کا ملال دیکھوں گا۔
💖
لوٹ آیا تلاش میں تیرے۔
پھر نیا ماہ و سال دیکھوں گا۔
💖
بد نصیبی کی نہ شکایت کر۔
تیرا واجب سوال دیکھوں گا۔
💖
صغیر اس پہ فدا ہے دل میرا ۔
کیا ہے اس کا خیال دیکھوں گا۔
❣️❣️❣️❣️❣️❣️
ڈاکٹر صغیر احمد صدیقی خیرا بازار بہرائچ