میرے ذکر کا کل اثر ان پہ کیا ہے
میرے ذکر کا کل اثر ان پہ کیا ہے
کہ ٹوٹا ہے دل یا کلیجہ پھٹا ہے
کیا تصویر میری رکھی وہ چھپا کر
کہ اس کو ابھی بس ذرا سا دھکا ہے
کہا کچھ انہوں نے نہ آنکھیں اٹھا کر
کہ ہاں نا میں سر بھی نہیں کچھ ہلا ہے
نکلا نہیں خط نہ اس کو پڑھا ہی
مگر کیا لفافہ انہوں نے چھوا ہے
خدا کے لئے تم مجھے سچ بتاؤ
خوشی بھی نہیں ہے نہ غم ہے تو کیا ہے
شو کمار بلگرامی