Read/Present your poetry in Sahityapedia Poetry Open Mic on 30 January 2022.

Register Now
· Reading time: 1 minute

ممکن نہیں قصیدہ سنا دیں

اگر آپ چاہے تو گردن اڈا دیں
یہ ممکن نہیں ہم قصیدہ سنا دیں

ہمیں غم کی توہین کرنی نہیں ہے
جگہ بے جگہ کیسے آنسو گرا دیں

وطن پر برا وقت آنے نہ پاۓ
ضروری اگر ہو یہ سر بھی کٹا دیں

تمہیں شان اپنی بڑھانی اگر ہو
اسے آج جھوٹی کہانی سنا دیں

خدا مان سکتے نہیں ناخدا کو
اگر آپ چاہے سفینہ ڈبا دیں

یہاں بھوک روکر یہی کہہ رہی ہے
سکوں کے لئے زہر دیکر سلا دیں

مکاں بن گیا ہے بڑا خوبصورت
مناسب اگر ہو اسے گھر بنا دیں

2 Likes · 1 Comment · 71 Views
Like
Author
Arshad Rasool फोन : 9411469055/ - जन्म स्थान : बादुल्लागंज, ज़िला बदायूं (उत्तर प्रदेश)। - शिक्षा: एमए, बी एड, एमबीए, ग्रामीण विकास में पीजी डिप्लोमा, मुअल्लिम उर्दू, डिप्लोमा इन जर्नलिज़्म।…

Enjoy all the features of Sahityapedia on the latest Android app.

Install App
You may also like:
Loading...