Read/Present your poetry in Sahityapedia Poetry Open Mic on 30 January 2022.

Register Now
· Reading time: 1 minute

زخم ملے تتلیوں سے

زخم اتنے مل چکے ہیں تتلیوں سے
ڑر نہیں لگتا ہمیں اب بجلیوں سے

شکریہ جو آپنے چھینا سہارا
بچ گئے آج ہم بیساکھیوں سے

ہم محبّت کی عبارت لکھ رهے ہیں
تم نکل بھی آؤ دل کی کھائیوں سے

چار برتن اس قدر بجنے لگے ہیں
ڈر بہت لگنے لگا شہناہیوں سے

بولتے کیا باپ بننے کی خوشی میں
لٹ گئے ہم ڈاکٹر سے- دائیوں سے

زندگی پر یاد بھاری پڑ رہی ہے
جان تو جاکر رہیگی ہچکیوں سے

پھر غزل میں لطف آکر ہی رہیگا
کچھ کہو تو فکر کی گہرایوں سے

3 Likes · 1 Comment · 46 Views
Like
Author
Arshad Rasool फोन : 9411469055/ - जन्म स्थान : बादुल्लागंज, ज़िला बदायूं (उत्तर प्रदेश)। - शिक्षा: एमए, बी एड, एमबीए, ग्रामीण विकास में पीजी डिप्लोमा, मुअल्लिम उर्दू, डिप्लोमा इन जर्नलिज़्म।…

Enjoy all the features of Sahityapedia on the latest Android app.

Install App
You may also like:
Loading...