یومِ اردو
غزلوں کی حقیقت کو بھی اردو نے ہی جانا
انساں کی ضرورت کو بھی اردو نے ہی جانا
شاعر تو بہت آۓ مگر جان لو لو گوں
اقبال کی شہرت کو بھی اردو نے ہی جانا
لکھتا ہے کوئی شاعری اور کوئی کہانی
ان سب کی فضیلت کو بھی اردو نے ہی جانا
ماہر ہیں جو اردو میں وہ سب ہند کہ کیوں ہیں
اس ملک کی زینت کو بھی اردو نے ہی جانا
مشہور ہوے تھے کبھی اقباؔل وہ حالؔی
اب خواؔب کی طاقت کو بھی اردو نے ہی جانا