Sahityapedia
Sign in
Home
Your Posts
QuoteWriter
Account
12 Oct 2025 · 1 min read

رمضان

تقدیر سے ملتا ہے یہ برکت کا مہینہ
ہم سب کو مبارک ہو یہ رحمت کا مہینہ

اے میرے خدا تجھ سے مری یہی دعا ہے
ہر سال دکھانا مجھے برکت کا مہینہ

لایا ہے ہمارے لیے جنت کی بہاریں
کیوں ہاتھ سے جانے دیں عنایت کا مہینہ

در کھل گئے جنت کے، شیاطین ہوئے قید
حاصل ہوا ہم سب کو عبادت کا مہینہ

دل صاف کرو چھوڑ دو نفرت کی یہ عادت
دیتا ہے یہ پیغام ہدایت کا مہینہ

توبہ کی گھڑی ہے یہ دعاؤں کا ہے موسم
ہر درد کا درماں ہے شفاعت کا مہینہ

اب جھوٹ کہاں تجھ کو پنپنےکی اجازت
اس شان سے آیا ہے صداقت کا مہینہ

Loading...