Sahityapedia
Sign in
Home
Your Posts
QuoteWriter
Account
25 Jul 2025 · 1 min read

"مٹے ہوئے الفاظ"

“مٹے ہوئے الفاظ”
■■■■■■■■■
کسی روز
تم دیکھنا
مجھے لکھ کر۔۔۔
وہ احساسِ دل کے،
وہ ساری دل کی باتیں—
جنہیں چاہ کر بھی
تم مجھ سے کہہ نہیں پاتے۔
وہ الفاظ
جو ہر بار
لبوں تک آ کر
ٹھہر جاتے ہیں،
وہ خاموشیاں
جو چیختی ہیں
میرے نام کی گونج میں۔
وہ جذبات
جو کاغذ پر ابھرے تو سہی،
مگر
مجھے کھونے کے ڈر سے
تم نے اکثر
انہیں مٹا دیا۔
میں پڑھ لوں گی
وہ ہر سطر
جسے تم نے لکھا بھی نہیں،
اور
محسوس کروں گی
وہ ہر بات
جو تم نے کبھی کہی بھی نہیں۔
ڈاکٹر فوزیہ نسیم شاد

Loading...