Sahityapedia
Sign in
Home
Your Posts
QuoteWriter
Account
9 Jul 2025 · 2 min read

جیو اپنی زندگی، اپنی سوچ، اپنی پہچان

جیو اپنی زندگی، اپنی سوچ، اپنی پہچان
●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
— ڈاکٹر فوزیہ نسیم شاد

یہ کوئی مبالغہ نہیں کہ یہ زندگی آپ کی ہے، اور آپ کا پورا حق ہے کہ آپ اسے اپنے انداز اور اپنی شرائط پر جئیں۔
سب سے ضروری بات یہ ہے کہ آپ کبھی بھی خود کو دوسروں کی نظر سے دیکھنے کی کوشش نہ کریں۔ لوگ آپ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، یہ ان کی ذہنیت کی عکاسی ہے، آپ کے وجود کی نہیں۔
خود کو اپنی ہی نظر سے دیکھیں اور اس بات پر مکمل یقین رکھیں کہ آپ کو آپ سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا۔
اپنی سوچ کو ہر خارجی سوچ سے بلند رکھیں، خود کو وقت دیں، خود سے محبت کریں اور اپنے خیالات و جذبات کی قدر کریں۔
دوسروں کی رائے کو سنیں، سمجھیں، لیکن ساتھ ہی اپنے نقطۂ نظر کو بھی واضح انداز میں بیان کرنا سیکھیں۔
“ہاں” اور “نہیں” کے مفہوم کو جانیں اور ان کا استعمال دانائی کے ساتھ کریں۔
کسی بااثر شخصیت کے سامنے خود کو کم تر سمجھنا یا اپنی ذات کا انکار کرنا ایک سنگین غلطی ہے۔
یاد رکھیے، ہر انسان کے اندر خوبیوں کا ایک خزانہ چھپا ہوتا ہے، ضرورت صرف انہیں پہچاننے اور نکھارنے کی ہوتی ہے۔
جو شخص اپنی قدر کو پہچان لیتا ہے، وہ کبھی زندگی کی بازی نہیں ہارتا۔
اور جو زندگی کی حقیقت کو جان کر بھی بے خبر بنا رہتا ہے، وہ کب آیا اور کب رخصت ہو گیا، یہ کسی کو خبر تک نہیں ہوتی۔
ہمارا مقصد ہونا چاہیے کہ ہم گمنام موت نہ مریں۔
ایسا کچھ کریں کہ ہماری موجودگی کا عکس ہمارے بعد بھی قائم رہے۔
اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم وقت کی قدر کریں، اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں اور “آج” میں جینا سیکھیں۔
ضرورت سے زیادہ توقعات اکثر ذہنی دباؤ کا سبب بنتی ہیں، اس لیے انہیں محدود رکھیں۔
پرسکون ذہن اور واضح سوچ کے ساتھ مسائل کا حل تلاش کریں۔
آخر میں صرف اتنا ہی کہوں گی کہ:
یہ زندگی آپ کی ہے، اور اسے کیسے جینا ہے، یہ آپ سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔
تو جئیں — پورے اعتماد، محبت اور اپنے منفرد انداز میں۔
کیونکہ جب تک آپ ہیں، تب تک یہ زندگی ہے۔
آپ نہیں… تو اس کی کوئی تعریف باقی نہیں رہتی۔

Loading...