Sahityapedia
Sign in
Home
Your Posts
QuoteWriter
Account
20 Oct 2025 · 1 min read

فلسطین

فلسطین
‎ اۓ خدا آج مرے دل کی صدا تو سن لے
دودھ پیتے ہوۓ بچوں کی دعا تو سن لے
اے خدا ان پہ ذ را اپنی عنا یت کر دے،
اور جنت میں شہیدوں کو تُو اپنی گھر دے۔
بھوک اور پیاس سے مرتے ہیں جوتیرے بندے
ایسے چپ ہیں یہ مسلماں کہ ہو جیسے اندھے
یہ تو بس تیرے لیے جان ہیں قرباں کرتے
میرے مولا یہ ہیں اسلام کی خاطر لڑتے
یہ تو بس مسجد اقصیٰ پہ لٹاتے ہیں جاں
سب سے بڑھ کر ہے زمانے میں انہی کا ایماں
تیرے محبوب سے بندوں کا ہے پیارا مسکن
اس لیے آج تلک علم سے ہے یہ روشن
اے خدا ظلم پہ خاموش نہیں رہ سکتا
ایسے ظالم کو میں انسان نہیں کہہ سکتا
خود کو حاکم جو بتاتے ہیں مسلمانوں کا
رُوپ ہیں بدلے ہوئے آج وہ حیوانوں کا
کاش پھر سے کوئی ایوبی ہو پیدا یارب
حکم پر جس کے مسلمان ہو شیدا یارب
اپنے محبوب کے صدقے میں کرم کر مولا
اپنے بندوں پہ تو تھوڑا سا رحم کر مولا
شاعر : نعمت اللہ رضا خواؔب بن محمد مقصود عالم برکاتی منظری ‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎
تعلیم : دارالہدیٰ اسلامک یونیورسٹی، کیرالا، ہندستان
9199258187 : فون نمبر
Email:mdnematullah1343@gmail.com

Loading...