Sahityapedia
Sign in
Home
Your Posts
QuoteWriter
Account
10 Jul 2024 · 1 min read

روح میں آپ اتر جائیں

کیسے آواز ہماری وہ دبا سکتے ہیں
ہم اگر چاہیں تو کہرام مچا سکتے ہیں

مانگ کر پیر وہ قد اپنا بڑھا سکتے ہیں
کیا کہیں ایسے کوئی دوڑ لگا سکتے ہیں؟

روح میں آپ اتر جائیں بہت مشکل ہے
حسن کی شان میں نغمے ہی سنا سکتے ہیں

آب و دانے کا بندوبست نہیں ہے لیکن
ہم پرندوں کو تو پنجرے سے اڑا سکتے ہیں

ہار جاتے ہیں بہت شوق سے جیتی بازی
قتل رشتوں کا وہی لوگ بچا سکتے ہیں

چاپلوسی کا جنہیں خوب ہنر آتا ہے
یہ قصیدے تو وہی لوگ سنا سکتے ہیں

جن کو فرصت ہے زمانے کے غموں سے ارشد
تیری راہوں میں وہی پھول بچھا سکتے ہیں

Loading...