Sahityapedia
Sign in
Home
Your Posts
QuoteWriter
Account
31 Oct 2023 · 1 min read

ظاہر ہے اس سے دیکھئے عظمت رسول کی

ظاہر ہے اس سے دیکھئے عظمت رسول کی
شاہی خدا کی ہے تو وزارت رسول کی

جس دل میں بس رہی ہے محبّت رسول کی
بیشک ملیگی اس کوشفاعت رسول کی

جو شخص مانتا ہے ہدایت رسول کی
جنّت میں جائےگا وہ بدولت رسول کی

الله جانے حشر میں ہو ان کا حشر کیا
کہتے ہیں جو کہ کیا ہے ضرورت رسول کی

دین خدا کے واسطے گھر بار چھوڑ دے
دیتی ہے درس آج بھی ہجرت رسول کی

محفل سجی ہے خوب محمّد کے نام کی
خوابوں میں آج ہوگی زیارت رسول کی

ارشدؔ تری زبان پہ نعت نبی ہے آج
تجھ پر ہوئی ہے نظر عنایت رسول کی

Loading...