Sahityapedia
Sign in
Home
Your Posts
QuoteWriter
Account
22 Sep 2022 · 1 min read

مستان میاں

تاج محل کا راز بتا کر خوب ہنسے مستان میاں
مردہ دلوں میں آگ لگا کر خوب ہنسے مستان میاں

زور زبر سے عشق نہ ہوۓ ، راج نہ ہوئے زور زبر
لال قلعہ کو آنکھ دکھا کر خوب ہنسے مستان میاں

فکر کسے جو راہ دکھاۓ لوگ بھٹکتے روز یہاں
بارہ دری میں راہ دکھا کر خوب ہنسے مستان میاں

نام جپن پر زور نہیں پر نیک چلن پر زور دیا
رنگ محل کو آگ لگا کر خوب ہنسے مستان میاں

راج بھون کی شان بڑھی یا شان گھٹی معلوم نہیں
راج بھون میں رنک بٹھا کر خوب ہنسے مستان میاں

پیر پیمبر ایک نہ دیکھا دین دکھی پر دھیان دیا
زندہ بتوں کو دودھ پلا کر خوب ہنسے مستان میاں

گاؤں سے جب سے شہر میں آۓ رنگ دکھائیں روز نیا
چور گلی میں شور مچا کر خوب ہنسے مستان میاں

شیو کمار بلگرامی

Loading...