Sahityapedia
Sign in
Home
Your Posts
QuoteWriter
Account
10 Apr 2022 · 1 min read

رہنما مل گیا

اس زمانے کو اک رہنما مل گیا
آپکے نام سے راستہ مل گیا

سر کو سایا بھلا آپ کا مل گیا
خلد کا در ہمیں پھر کھلا مل گیا

راہ مشکل میں بھی حوصلہ مل گیا
آپ کیا مل گئے پھر خدا مل گیا

فرق اس سے بڑا اور کیا چاہیے
کفرو ایمان میں فاصلہ مل گیا

عشق کی جب حدوں سے گزرتے گئے
درد سب مٹ گئے آسرا مل گیا

ہوش میں اب نہ ارشد کبھی آ ینگے
مصطفیٰ نام کا جب نشہ مل گیا

Loading...