نعت
ساری دنیا کے غموں سے مضطرب دل ہو گیا۔
ذکرِ آقا میں نے کی سکون حاصل ہو گیا ۔
💕
جو خدا کے حکم پر، سنت رسول پاک پر۔
عمل پیرا ہو گیا جنت کے قابل ہوگیا۔
💕
رزق دیتا ہے خدا پتھر میں اور دیوار میں۔
شرط ہے بندہ فقت جب رب کا سائل ہو گیا۔
💕
جو حضور پاک کے شامل غلاموں میں ہوا ۔
جنتی ہے، جنتی کے صف میں شامل ہو گیا ۔
💕
خوبصورت خوب سیرت آپ ہیں ہی بے مثال۔
جس نے بھی آقا کو دیکھا وه ہی مائل ہو گیا۔
💕
فتح مکہ جب ملا سب کو معافی مل گئی۔
فضل مولیٰ سے ذلیل و خوار باطل ہو گیا۔
💕
وادئ طائف میں آقا پر میرے پتھر چلے۔
سوچ کر آنکھیں ہوئیں نم مضطرب دل ہو گیا۔
❤️
دشمنوں نے بھی میرے آقا کو صادق که دیا۔
دیکھ کر کردار آقا دشمن قائل ہو گیا۔
❤️
کوئی اہل علم جب اصحاب کو كه دے بُرا۔
صغیر وہ میری نظر میں لکھ پڑھ کے جاھل ہو گیا۔
💞💞💞💞💞💞💞
ڈاکٹر صغیر احمد صدیقی خیرا بازار بہرائچ