سیکھ لو
بات دل پہ لگے تو درگزر کرنا سیکھ لو۔
زندگی کے ہر موڈ پہ صبر کرنا سیکھ لو۔
نفرتوں کو زندہ کب تلک رکھوگے دل میں؟
کبھی پیار کی زندگی بسر کرنا سیکھ لو۔
انسان ہو انسانیت کو ہی دل میں دو جگہ۔
حیوانیت کو دل سے بے گھر کرنا سیکھ لو۔
ضروری نہیں زندگی پھول بن کر مسکاءے۔
زندگی کو کانٹوں کی نظر کرنا سیکھ لو۔
موت کا دن تو مقرر ہے ایک دن آئےگا۔
اب خدا کو یاد ہر پہر کرنا سیکھ لو۔
محمّد احتشام احمد
انڈا ل
مغربی بنگال