تہذیب بھلا بیٹھے
چند الفاظ کیا پڑھ لئے
-اپنی تہذیب ہی بھلا بیٹھے
جذباتوں نے جو اپھان ہے مارا
-خود کی زباں کو ہی چلا بیٹھے
آنسو خوشی کے دئیے آنکھوں نے
-ان آنسو کو ہی تم رلا بیٹھے
آنکھیں نیند کی آغوش میں تھیں
-پر نیند کو ہی تم سلا بیٹھے
محنت نے جو کھینچا ہتھیلی پہ
-ان لکیروں کو آج دھلا بیٹھے
بہت کترایی قریب آنے سے
-پر تباہی کو تم بلا بیٹھے
محمّد احتشام احمد،
انڈال ، مغربی بنگال